لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک

امریکی ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں آکر دو لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل جاں بر نہ ہو سکے۔

لاس اینجلس کے میئر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔

نپسی ہسل نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی ٹویٹ کیا تھا کہ طاقت ور دشمن بھی ایک اعزاز ہے۔