وزیراعظم جمرود میں آج جلسے سے خطاب کریں گے-

وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران جمرود میں ترقیاتی منصوبوں اور میگا پروجیکٹس اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جمرود اسٹیڈیم میں اسٹیج لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی جلسہ گاہ آمد دوپہر بارہ بجے متوقع ہے۔ وفاقی وزرا، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ جلسہ گاہ میں دس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔