آج جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے وقت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کی صبح اسلام آباد کا درجہ حرات 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے وقت موسم معتدل رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گئی بھی کی ہے۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پارہ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے گا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز مٰں بارش کی یش گوئی کی ہے۔ آ ج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 23 رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہے گا۔

سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ناروال اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم چترال، پشاور، چارسدہ اور خیبر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، قلعہ عبداللہ، سبی، زیارت اور ہرنائی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔