جعلی ڈگری کیس: 7 سال پرانے مقدمے میں وفاقی وزیر پٹرولیم کو بری کرنے کا حکم

اینٹی کرپشن عدالت نے 7 سال پرانے جعلی ڈگری کے مقدمے میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے کیس پر سماعت کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے مکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگری کیس میں 7سال بعد انھیں کلین چٹ دیدی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر پٹرولیم کا ڈپلومہ مشکوک نہیں۔