وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہراقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔
اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے نظام کو قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مارکی اجازت اوراخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ اور سوال پوچھے جانے پر انکے ردعمل (جس انداز میں وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے ہیں) سے اس کہاوت میں پوشیدہ صداقت صاف جھلکتی ہے۔ pic.twitter.com/ICTvt8YZQP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2019