وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دے ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) زرداری اور شریف سے باہر نکلیں، دونوں پارٹیاں نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی قیادت دونوں جماعتوں کا مستقبل تاریک کرچکی، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام کا معاملہ۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر سنجیدہ بحثوں سے کچھ نہیں ہونا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زرداری اور شریف سے باہر نکلے اور نئے سیاسی بیانئے پر توجہ دے، کرپشن کیسز سے گھبرائ ہوئ لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں کہ کسی طرح توجہ مقدموں سے ہٹے یہ نہیں ہونا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2019