مقبوضہ کشمیر میں ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسزنے ایک بار پھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گھرگھرتلاشی کی آڑمیں بھارتی فورسزکشمیریوں کو ہراساں کرنے میں بھی مصروف ہے۔
دوسری جانب شہادت کے بعد وادی بھرمیں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔