ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

معاشی بے یقینی نے ڈالر کی قیمت کو پَر لگادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے آئی ایم ایف کی روپیہ پر 20 فیصد ڈی ویلیو کرنے کی شرط کو ڈالرکی قیمت بڑھنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے قوم کو آئی ایم ایف ڈیل سے آگاہ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔