پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر منفی رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 291 پوائنٹس پر ہوا اور کچھ ہی دیر میں اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 416 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا.
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کمی کے ساتھ 33 ہزار 965 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 13,115,260 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 687,402,381 بنتی ہے۔