پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 559 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ڈالر کی کمی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے جبکہ کاروباری حضرات کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ تھم گیا اور شیئرز کی لین دین عروج پر رہی۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت میں تیزی نظر آ رہی ہے جبکہ سرمایہ دار بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 33,289,890 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,241,565,342 بنتی ہے۔