پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں تیزی

پاکستان میں بجٹ پیش کیے جانے اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 431 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ 100 انڈیکس 35 ہزار 091 کی سطح بھی عبور کرگیا ہے۔

گزشتہ روز قومی بجٹ پیش کیے جانے کے دن اپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔

قومی بجٹ پیش کیے جانے سے ایک دن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاتھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 987 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک دن پہلے کاروبار کے اختتام سے ایک گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,417,670 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,785,364,548 بنتی ہے۔