پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہاہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 205پوائنٹس کا اضافہ ہوااور انڈیکس 35 ہزار 142 کی سطح عبور کرگیا ہے۔
پاکستان میں بجٹ پیش کیے جانے اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد گزشتہ روز سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں تیزی دکھائی دی ۔
گزشتہ روز دوپہر دو بجے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ انڈیکس تیزی کے بعد منفی ہندسوں میں داخل ہوگیا اور 42 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار 617 کی سطح پر پہنچ گیا۔
دن کے آغاز میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 431 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 35 ہزار 091 کی سطح بھی عبور کرگیا ۔