پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 116 پوائنٹس اضافے سے 34770 کی سطح پر آگیاہے ۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغاز منفی رجحان سے ہوا تاہم بعد میں ملاجلا رجحان رہا۔
کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کمی کے ساتھ 34673 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم ایک ہی گھنٹے کے اندر انڈکس منفی سے مثبت رجحان کی طرف بڑھنے لگا۔
تقریبا دن دس بجے 100انڈکس 50عشاریہ 35پوائنٹ اضافے کے ساتھ 34ہزار 732پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہفتے کے دوسرے روزیعنی منگل کے اختتام تک جاری رہا۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق منگل کو 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ہوئی۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔