ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 164 روپے کا ہوگیا

تمام حکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، جہاں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 64 پیسے مہنگا ہونے سے 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے18 پيسے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 162 روپے 16 پیسے روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے کے اضافے سے 163 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچا تھا۔