انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کی مزید کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈالر 156 روپے 50 پیسے کا ہوگیا.
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے، جس کے باعث ڈالر 156 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157.61 روپے سے کم ہو کر 156.50 پیسے پر آ گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس 36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 856 پر آ گیاہے۔