پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا ہے۔
جولائی کے دوسرے ہفتے میں آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34ہزار 184 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔
پیر کے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور آخری خبر موصول ہونے تک انڈیکس 33 ہزار سے بھی نیچے آچکا تھا۔
خبر فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں 7,354,260 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 286,675,418 پاکستانی روپے رہی۔