کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، جہاں 600 پوائنٹ کمی کے باعث کرنٹ انڈیکس 33059 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی نے ڈیرے ڈالے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 613 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کرنٹ انڈیکس اپنی نفسیاتی حد کو کھوتے ہوئے 33 ہزار 59 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر 158 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔