پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 308.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 429 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار811 کی سطح پر جا پہنچی لیکن اس کے بعد مندی کا رحجان دیکھا گیا جو مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

مارکیٹ میں بلند ترین سطح 30 ہزار 34 پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 29 ہزار 332 رہی۔

مجموعی طور پر58،407،770 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2،909،244،249 پاکستانی روپے رہی۔