وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹ کو غلط قرار دے دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹ کو غلط قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ حامد رضا خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں درست نہیں ہیں۔۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن آج جاری کرے گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کے لئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔