پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز دیکھا گیا ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 67 پوائنٹس اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز30 ہزار 954 کی سطح پر ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔
مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رحجان رہا جس کے سبب ایک وقت میں انڈیکس 892 پوائنٹ کے اضافے سے 31,846.68 پر چلا گیا تھا جو کل کی بلند ترین سطح رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 145,294,810 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7,720,737,868 رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 591 پوائنٹ کے اضافے سے 31 ہزار 546 پر تھا۔
بروز بدھ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تعطیلات کے بعد کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔
بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد مسلسل تیزی رہی تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد کچھ دیر کے لیے مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ ایڈیکس ایک وقت میں31,019.81 پر بھی چلا گیا تھا۔