پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز کا آغاز مثبت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز32 ہزار290 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 35 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 289 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال تسلی بخش رہی اور مجموعی طور 183 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 32079 پر تھا اور سارا دن ملا جلا رجحان رہا۔

آج کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹوں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 76 پوائنٹ کی کمی سے 32002 پر چلا گیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

مارکیٹ بند ہونے سے ایک گھنٹہ قبل اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس آج کی بلند ترین سطح پر 32290 پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 175 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا، مجموعی طور پر 132,150,430 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,090,002,833 پاکستانی روپے رہی۔