پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 33636 پر تھا اورابتدائی 45 منٹ میں 183 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک میں تھوڑی دیر کے لیے مندی دیکھی گئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نیچے آیا تاہم مجموعی طور 69 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ فائل ہونے تک انڈیکس 41 پوائنٹ کے اضافے سے 33,677 کی سطح پر تھا۔ مارکیٹ میں 24,583,820 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,075,378,228 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور دن کے اختتام پر 603 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔