پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 33 ہزار 929 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ روزسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑتے نظر آئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ 102 پوائنٹس کمی پر بند ہوئی.
مزید پڑھیں: ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں شدید منڈی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 186 پوائنٹس پر ہوا ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 70 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد میں کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلی گئی جو کاروبار کے اختتام تک منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 157 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 33 ہزار 929 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔