انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رحجان ہے
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھ گئی، پیر کی صبح انٹربینک میں ڈالر 155 روپے 95 پیسے پرٹریڈ ہونے لگا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان ہے، 383 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔