اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

بدھ کے روز کا آغاز 33 ہزار 198 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 84 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران انڈیکس میں 56 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 32 ہزار 960 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔