کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 706 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت اختتام ہوا اور100 انڈیکس 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 467 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 725 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور انڈیکس 38 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 21 کروڑ، 30 لاکھ 38 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 97 کروڑ، 38 لاکھ، 81 ہزار 190 روپے بنتی ہے۔