اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ شبرزیدی نے طبی بنیادوں پر طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹروں نے شبرزیدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ 3 فروری سے رخصت پر جائیں گے۔
اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر 6سے 19جنوری 2020 کے دوران خراب صحت کے سبب رخصت پر تھے۔
شبر زیدی 21 جنوری کو ہی چھٹیوں سے واپس آئے ہیں اور ان کی جگہ 22ویں گریڈ کا افسر قائمقام چیئرمین کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور انہوں متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔