کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 884 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔