پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع  کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رجحان ہے جس کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراربھی رہ سکتی ہیں جبکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔