سندھ حکومت کا جمعےکوبھی مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعےکوبھی مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں  اب جمعے کو   بھی مارکیٹیں کھلیں گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے  اب ہفتےمیں صرف اتوارکومارکیٹیں بند رہیں گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں بند رہتی تھیں لیکن اب صوبائی حکومت نے جمعے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔