اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا لیکن یہ اضافہ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ کو 600 ارب کا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز (پی ڈی ایل) رکھنا ہو گا لیکن ہم نے کہا کہ پی ڈی ایل 600 ارب رکھنے کا مطالبہ نہیں مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل کے مسئلے پر کافی بحث ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایل بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز میں اضافے کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی ہم نے رعایت لی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت مشکل مذاکرات تھے، ہم اپنے مؤقف پر قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں گروتھ ہماری 5 فیصد ہو گی۔
شوکت ترین نے واضح طور پر کہا کہ سیلز ٹیک استشنیٰ کم ہو گا مگر سارا نہیں ہو گا۔