گیس کا بحران: تاجروں کا پیر سے فیکٹریاں بند کرکے احتجاج کرنے کا اعلان

ملک بھر میں گیس کا بحران سنگین ہوگیاہے۔تاجروں نے پیر سے فیکٹریاں بند کرکے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گیس کابحران سنگین ہوگیا۔ گیس بندش کے باعث سندھ میں آج صبح آٹھ بجے سےبارہ گھنٹے کیلئےسی این جی بند کردی گئی ہے۔

 

کراچی میں گیس کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ سی این جی کی مسلسل بندش کے بعد سائٹ ایسوسی ایشن کےتاجروں نے پیر سے فیکٹریاں بند کرکے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز دس جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں۔