ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 389 پر پہنچ گیا۔

رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان کے باعث سرمایہ داروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور وہ مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 18,621,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 1,330,917,813 پاکستانی روپے بنتی ہے۔