پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان موجود رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں پی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 40 ہزار 571 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
کاروبار کا ابتدائی ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر گرنا شروع ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافہ گھٹ کر 53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 5,109,850 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 363,884,410 بنتی ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔