پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 219 پوائنٹس پر ہوا اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 320 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ابتدائی کاروباری ایک گھنٹے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 170 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,745,190 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 360,669,118 بنتی ہے۔