ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 154 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 694 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7,019,670 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 338,175,601 بنتی ہے۔