پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 845 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 688 پوائنٹس پر موجود تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 15,747,460 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 686,401,020 بنتی ہے۔