پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود ہے۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ پہنچ گیا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں جلد ہی کاروبار منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 27 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 81 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا تھا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 5 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,697,570 شیئرز کی لین دین ہوئی جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 124,453,904 بنتی ہے۔