پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 209 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان موجود ہے۔ کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 209 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 755 پوائنٹس تک گر گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 4,905,470 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 377,129,720 بنتی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہے۔