پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج آغاز میں ہی منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 433 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10,168,630 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 578,284,625 بنتی ہے۔