وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ اب بغیر دستاویز کے پاکستان میں کاروبار نہیں ہوگا۔انہوں نےکہا پہلے ڈالربےلگام تھااب اصل قیمت پرٹریڈ ہورہا ہے۔۔ افواہیں نہ پھیلائی جائیں،اسد عمر نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ روپے کی قدر کم نہیں ہوگی۔
پاکستان کی 300سے 350ارب کی معیشیت ہے لیکن دنیا کی کھربوں کی اکانومی ہے۔ہماری کیپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی،لیکن اب لگتا ہے کہ لوگ اس طرف آنا شروع ہوگئے۔ جب تک ہم اپنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو نہیں بڑھائینگے اس وقت تک روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے۔کیپیٹل مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرنا پڑےگی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہابیرون ملک میں چھوٹے معاہدے ہوتے ہیں ارر لوگ ایمانداری سے پیسے لگاتے نکالتے ہیں، یہاں لوگ زیادہ ہیر پھیر کرتے ہیں، کیا پاکستان دنیا کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں؟
اسد عمر نے کہا آپ خوش رہیں نارتھ کوریا کی طرح زندگی گزاریں اوردنیا سے کٹ جائیں، بغیر دستاویز کے اب کاروبارونہیں ہوگا۔ہم نے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔