نیب بے بسی کا شکار ہے اور حکومت اسے استعمال کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر اور پارٹی صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے کو اوچھا ہتھکنڈا قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ نیب اتنی بے بسی کا شکار ہے کہ موجودہ حکومت اسے استعمال کر رہی ہے، الزامات وہی ہیں جو گزشتہ دو برسوں سے لگائے جارہے ہیں لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو شکست ہورہی ہے کیونکہ ان کے پاس ایک روپے کی کرپشن ثابت کرنے کا ثبوت نہیں اور جب کچھ ثابت نہیں ہوتا تو آمدن سے زیادہ اثاثے ہونے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔