پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 115 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 36 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدا میں 55 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور مارکیٹ 36 ہزار 626 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 115 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 695 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 16,742,400 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 517,192,373 بنتی ہے۔