پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم جلد ہی 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 115 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 452 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 337 پوائنٹس پر موجود تھا جب کہ کاروبار کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 13,894,350 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 604,098,189 بنتی ہے۔