پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے چودہ اگست تک ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کی تبادلوں کے لئے ای ٹرانسفر پالیسی شروع کر دی ہے۔ ایپ کی مدد سے کلرک مافیا کی کرپشن ختم ہو جائے گی۔

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہی ہوں گی، اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ نجی اسکولز فیسوں میں سالانہ 5 فیصد اضافہ خود اور 8 فیصد تک محکمہ تعلیم کی اجازت سے کر سکتے ہیں۔ وزیر اسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ چار لاکھ ٹیچرز کو ای ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے ریلیف ملے گا اور تبادلوں کی مد میں کلرک مافیا کی کرپشن بھی روکی جا سکے گی۔