اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کے تحت نوجوانون کو میرٹ پر اور شفاف طریقے سے قرض ملے گا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی فراہمی کا سلسلہ دسمبر کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔ پروگرام سے فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنا اور ملک کا مستقبل سنواریں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی بینکوں سے رابطے کررہے ہیں۔ مزید نوجوان پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تووہ اگلے مرحلے کا حصہ ضرور بنیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھر پور شمولیت اوو دلچسپی کا اظہار کر کے نوجوانوں نے پروگرام کو مضبوط بنا دیا ہے۔
ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تاریخی کامیابی، ۱۰ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے پروگرام میں حصہ لیا ،پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہےمزید درخواستوں کا سلسلہ فی الحال روک دیا گیا ہے
قرض کی فراہمی کا سلسلہ انشااللہ دسمبر کے آخر سے شروع کر دیا جائے گا۔ #KamyabJawan pic.twitter.com/gqbplvCcea— Usman Dar (@UdarOfficial) November 5, 2019