ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم اسکیپ پلان 3 کا ٹریلر جاری

 ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم اسکیپ پلان 3 کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہن ہرزفیلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون قیدی کو جیل سے فرار کرانے کی ہے جس کا دولت مند باپ اسے جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ بنا تا ہے۔ جس کے لیے اس کام کے ماہر گروہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔ جو اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں۔

فلم کی کہانی میں اس وقت ڈرامائی موڑآتا ہے جب ہدف پہنچ میں ہوتے ہوئے بھی اس سے دور ہو جاتا ہے جس کے بعد زندگی اور موت کی جنگ کھیلی جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹیلون کے علاوہ ڈیو بٹیسٹا، جیم کنگ، ہیری شم، ڈینیل برنہارڈ اور میلیس جو شامل ہیں۔

روبی برینیر اور مارک کینٹن کی مشتر کہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ر فلم 20 جون کو ریلیز کی جائے گی۔