جنگ و جدل سے بھری ہالی وڈ تخلیق مڈوے نے ریلیز ہوتے ہی سب فلموں کی کرا دی چھٹی۔ امریکی باکس آفس پر نمبر ون کی پوزیشن پرقبضہ جمانے کے لیے پونے 2 کروڑ ڈالرز کا زبردست کاروبار کر لیا۔
دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے مڈوے کی کہانی۔ جس نے ریلیز ہوتے ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہفتے دوسری پوزیشن پر بھی ایک نئی فلم ڈاکٹرز سلیپ کا قبضہ رہا۔ جس کے دامن میں آئے ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالرز۔
تیسری پوزیشن پر بھی ایک نئی فلم پلیئنگ ودھ فائر کی حکمرانی رہی۔ ریسلر جان سینا اور شرارتی نٹ کھٹ بچوں کی داستان والی اس فلم نے ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالرز۔ لاسٹ کرسمس بھی اسی ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی۔ جس نے چوتھے نمبر پر آنے کے لیے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالرز بٹور ڈالے۔
پچھلے ہفتے نمبر ون کی فلم ٹرمینیٹر دی ڈارک فیٹ کا سحر اب کم ہوتا جارہا ہے۔ ریلیز کے دوسرے ہی ہفتے یہ تخلیق امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 8 لاکھ ڈالرز سمیٹ کر پانچویں پوزیشن پر رہنے میں کامیاب ٹھہری۔