ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی سیبرگ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر سے بھرپور مووی سیبرگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا. ٹریلر میں اداکارہ کا انسانی حقوق کے رہنما کے ساتھ کام کرنا اس کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان بن جاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار کرسٹین اسٹیورٹ ادا کر رہی ہیں۔ جو انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کے ساتھ خدمات دیتی ہیں لیکن امریکی ادارے ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ کہانی میں کئی نشیب و فراز آئیں گے۔ سائے کی طرح کوئی ہے جو اس کے تعاقب میں جس نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ جرم و سزا کی کہانی بیان کرتی یہ فلم 13 دسمبر کو سینیماؤں کی زینیت بنے گی۔