جنوبی کوریا کے معروف اداکار چا ان ہا کی 27 سال کی عمر میں اچانک موت

جنوبی کوریا کے معروف اداکار چا ان ہا 27 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

مقامی پولیس کے مطابق 3 دسمبر کو چا ان ہا مردہ حالت میں پائے گئے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جنوبی کوریائی اداکارہ کی ایجنسی فنٹاگیو نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

ایجنسی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس خبر کو سننے کے بعد ہر کوئی شدید غم میں ڈوب گیا ہے۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے تاکہ غم سے نڈھال اداکار کے اہلخانہ کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

چا ان ہا کی آخری رسومات نجی محفل میں ادا کی جائیں گی جیسا کہ ان کے اہلخانہ کی خواہش ہے۔

چا ان ہا نے 2017 میں ’یو ڈیپ انسائیڈ آف می‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کی اور جلد ہی پانچ اراکین پر مبنی گروپ فنٹاگیو میں شمولیت اختیار کرلی۔

ان کے علاوہ گروپ میں کم ین سیو، یون جیون ہیوک، اون ہی سیونگ اور جی گیون وہ شامل تھے۔